بزمِ فکر و گماں
جہاں گرم کافی کی پیالی ہو
اور ہم نے بزم سجا لی ہو
یادوں اور گہری باتوں میں
ہر بات سمجھنے والی ہو
کچھ گرما گرم و پرکھ ترک
بحث اور تقریر نرالی ہو
اس فکر وگماں کی مجلس میں
طرزِ تحقیق بھی عالی ہو
پھر کیوں نہ محفل میں اشرف
ہر بات سے بات مثالی ہو
اشرف